بھارت میں فلم رئیس کی پروموشن نہ کرپانے پر ماہرہ خان پریشان ہوگئیں

بھارت میں فلم رئیس کی پروموشن نہ کرپانے پر ماہرہ خان پریشان ہوگئیں
بھارت میں فلم رئیس کی پروموشن نہ کرپانے پر ماہرہ خان پریشان ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں فلم رئیس کی پروموشن نہ کرسکنے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پریشان ہیں ، بھارت میں یہ ان کی پہلی فلم تھی ۔
بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہاکہ ’بلاشبہ میں بھارت میں اپنی فلم کی پروموشن میں شرکت نہ کرسکنے پر پریشان ہوں ، برامحسوس کررہی ہوں ، جب کسی پراجیکٹ میں آپ کی کاوش اور سخت محنت ہوتو آپ کو نتائج دیکھنے کی خواہش بھی ہوتی ہے ، میں نے بھی اسی طرح کام کیا اور ’رئیس‘ بہت خاص ہے‘۔اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے ، کوئی بھی ایسا کام نہیں جسے میں پسند نہ کرتی ہوں، امید ہے کہ لوگوں کو بھی میرا کام پسند آئے گا، میں ایک اداکار کے طورپر جینا اور مرناچاہتی ہوں۔
اپنے ڈر اور خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کاکہناتھاکہ ’ مجھے ڈر ہے جو کچھ میں کہنے جارہی ہوں ، میرا یقین ہے کہ میرا کیریئرکسی جرم کی وجہ سے ختم ہوجائے گا ، یہ اگرچہ بدقسمتی ہوگی ۔یادرہے کہ ماہرہ اورشاہ رخ کی فلم رئیس 25جنوری کو ریلیز ہونی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ پاکستانی سینماؤں میں یہ فلم دکھائی جائے گی یا  نہیں۔ 

فلم ‘دنگل ‘ سے شہرت پانیوالی اداکارہ زائرہ وسیم معافی مانگنے پر مجبور ہوگئیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ یہاں کلک کریں۔
اے دل ہے مشکل میں فواد خان کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہاکہ مجھے اس ضمن میں کوئی معلومات نہیں لیکن مجھے رئیس میں اپنے کردار کا علم ہے ۔

مزید :

تفریح -