”جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی چاہیے“خواجہ سعد رفیق

”جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی ...
”جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی چاہیے“خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی چاہیے۔پانامہ کیس کی سماعت کے بعد رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پانامہ پر عمران خان صرف سیاست کررہے ہیں اور 2018 ءکے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں۔جتنے رنگ عمران خان نے بدلے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی ہی سیاست کو منہدم کررہے ہیں،یہ وہ شخص ہیں جنہو ں نے جمہوریت پر بار بار حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے کے سواعمران خان کو کوئی کام نہیں آتاہے۔ہم نے اس بات کو تسلیم کیا اور ان سے معاہدہ پر دستخط ہوئے کہ انجینئر رگنگ ہوئی تو ہم حکومت چھوڑ دیں گے،ہم سرخرو ہوئے مگر عمران خان نے موقف نہیں بدلا اور اپنے معاہدے سے پھر گئے۔ہم نے وزیراعظم کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا بطور رکن اسمبلی مراعات حاصل ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کو خود منہد م کررہے ہیں۔عمران خان نے ہر مرتبہ عدالت پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔انکو شرم آنی چاہیے۔گالی دینا الزام لگانا اس کے سوا عمران خان کو ئی کام نہیں ہے۔

آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والے عمران خان کی خود آف شور کمپنی نکلی۔جب ان کی اے ٹی ایم مشینوں کی آف شور کمپنی نکلی تو ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔وزیرریلوے نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کا ثبوت کیوں نہیں لاتے ؟ہم سے استعفے مانگنے والے خود استعفے دے کر گئے تھے۔آخر میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ گزارشات آج کیلئے ہیں باقی کل ہونگی۔

مزید :

قومی -