پانامہ کیس کا جلد خاتمہ باالخیر ہو گا، نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے: خواجہ آصف

پانامہ کیس کا جلد خاتمہ باالخیر ہو گا، نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم ...
پانامہ کیس کا جلد خاتمہ باالخیر ہو گا، نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے: خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اخباری تراشوں پر بھروسہ کیا تھا لیکن پانامہ کیس کا جلد خاتمہ باالخیر ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف 2018ءتک بھی وزیراعظم ہیں اور اس کے بعد چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے آرٹیکل248 کے تحت استثنیٰ مانگ لیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے اخباری تراشوں پر بھروسہ کیا تھا لیکن اس پر کھڑا کیا گیا کیس اب گرتا نظر آ رہا ہے اور جلد ہی پانامہ کا خاتمہ باالخیر ہو گا۔ ان کے دلائل میں کسی الزام کے سرپیر نظر نہیں آئے، الزامات کہاں سے شروع ہوئے تھے اور کہاں تک آ گئے ہیں اور اب صرف وزیراعظم کی تقریر پر بنیاد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تباہی کی طرف جا رہے ہیں، گزشتہ تباہیوں سے ان کی زندگی میں کچھ سیاسی رمق باقی تھی لیکن اس کیس کے خاتمے کے بعد وہ بھی نہیں بچے گی۔

”شادی کے بعد اپنے والد کے زیر کفالت نہیں ہوں “، مریم نواز نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کر ادیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمینٹ او رعوام میں زندہ نہیں رہنا چاہتے اور وہ صرف میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کا کہ تحریک انصاف کو اعتراض ہے ہم لوگ یہاں کیوں آتے ہیں، ہم پہلے مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہیں اور پھر وزیر ہیں۔ نواز شریف 2018ءتک بھی وزیراعظم ہیں اور چوتھی مرتبہ بھی پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -