ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام روک دیا گیا

ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام روک دیا گیا
ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام روک دیا گیا

  

کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین سال قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔ طیارے میں سوار مسافروں کے رشتے داروں نے اس فیصلے کو ”غیرذمہ دارانہ“ قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پانامہ کیس کا جلد خاتمہ باالخیر ہو گا، نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے: خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بحر ہند میں ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلومیٹر میں لاحاصل تلاش کے بعد ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ ’افسوس‘ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ نئی معلومات سے مستقبل میں طیارے کے بارے علم ہوسکتا ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”مشترکہ طور پر سائنسی جائزوں کے ذریعے مزید ممکنہ علاقوں میں تلاش کا کام کیا گیا تاہم آج تک جہاز کے مخصوص مقام کے بارے میں کوئی نئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ ہم پرامید ہیں کہ نئی معلومات سامنے آتی رہیں گی اور مستقبل میں کسی موقع پر طیارے کو تلاش کر لیا جائے گا۔“

دوسری جانب مسافروں کے رشتے داروں کے وائس 370 نامی گروپ نے کہا ہے کہ تلاش کا کام ضرور جاری رہنا چاہیے اور اس کے دائرہ کار کو بھی وسعت دینی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فضائی سہولت فراہم کرنے والوں کا ناگزیر فرض ہے کہ وہ فضائی سفر کے تحفظ کیلئے ایسا کریں۔

نشہ آور یا زہریلی شے دئیے جانے کا خدشہ،حویلیاں میں تباہ ہونیوالے طیارے پی کے 661 کے عملے کی قبرکشائی کا فیصلہ

واضح رہے کہ 2014ءمیں ملائیشین ائیرلائنز کا بوئنگ 777 جہاز بیجنگ سے کوالالمپو ر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس میں 239 افراد سوار تھے۔ طیارے کی تلاش کے سلسلے میں اب تک ایسے 20 ٹکڑے مل سکے ہیں جن کی شناخت ممکنہ طور پر لاپتہ طیارے کے ملبے کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -