” نوازشریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لےکرالیکشن مہم پرخرچ کیے “نعیم الحق

” نوازشریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لےکرالیکشن مہم پرخرچ کیے “نعیم الحق
” نوازشریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لےکرالیکشن مہم پرخرچ کیے “نعیم الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لےکرالیکشن مہم پرخرچ کیے ہیں۔نوازشریف نے سیاسی زندگی کا آغاز مارشل لاءسے کیا۔نوازشریف نے پنجاب میں غریب عوام پر کوڑے برسائے۔

تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے سرکاری وسائل استعمال کرکے بے پناہ دولت بنائی،لندن فلیٹس غیر قانونی پیسوں سے خریدے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے معیشت کو تباہ کردیاہے۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے قاتلوں کو چھپایا گیا ہے۔لیک ہونیوالی خبر پرپردہ ڈالاگیاہے اور ابھی تک اس پر کوئی پیشرفت بھی نہیں ہوئی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ن لیگ کے اقتدار کی کشتی جلد ڈوب جائےگی،ایک پروجیکٹ کا چار چار مرتبہ افتتاح کرتے ہیں۔چودھری نثاراورصدیق الفاروق کہہ چکے ہیں کہ لندن فلیٹس نوازشریف کے ہیں،ن لیگ کی جانب سے 9 ماہ سے جھوٹ بولا جارہاہے۔اس کیس کے بعد آئندہ کسی کو ہمت نہیں ہوگی کہ وہ قوم کاپیسا لوٹے۔

مزید :

قومی -