طیبہ تشدد میں ازخود نوٹس کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ نے لاہور میں 9 سالہ عابدہ پر تشدد کا بھی نوٹس لے لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں 9 سالہ ملازمہ عابدہ پر تشدد کے معاملے پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق طیبہ تشدد کیس کے بعد ایک اور تشدد کا معاملہ سامنے آنے کے بعدچیف جسٹس سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 20 جنوری کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں مالکہ نے گھریلو کمسن ملازمہ عابدہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔مالکہ بچی کو روزانہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔یاد رہے اس سے قبل فیصل آباد کی رہائشی طیبہ پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہوا ہے۔