اسحاق ڈار نے عمران خان کیخلاف عدالتی کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کیخلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات بار باردہرا رہے ہیں۔عمران خان بھی جانتے ہیں کہ میرے خلاف الزامات جھوٹے ہیں۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے رپورٹ کو 1997 میں مسترد کرچکی ہے۔اعترافی بیان سے پہلے اور بعد میں حراست میں تھا۔