لاہور کے علاقہ سندر سے 5 لاکھ کا کبوتر چوری،پہلی مرتبہ مقدمہ درج

لاہور کے علاقہ سندر سے 5 لاکھ کا کبوتر چوری،پہلی مرتبہ مقدمہ درج
لاہور کے علاقہ سندر سے 5 لاکھ کا کبوتر چوری،پہلی مرتبہ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سے بھارت جانیوالے کبوتروں کو پکڑ کر آئی ایس آئی کا جاسوس قراردیا جاتاہے لیکن لاہور میں توآئی ایس آئی کا یہ جاسوس چوری ہی ہوگیا، جی ہاں ،صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر سے ایک کبوترچوری ہوگیا ہے جس کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چوری شدہ کبوتر کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پہلا آدمی ہے جس نے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کبوتر پال رکھے ہیں جبکہ سندر پولیس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ کبوتر چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل کبھی کبوترو ں اور کبھی پاکستان سے اڑ کر جانیوالے غباروں سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے اڑ کر جانیوالے کبوتر کو آئی ایس آئی کا جاسوس قرار دیدیا تھا۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے خوف کا شکار بھارتیوں نے اس بیچارے کبوتر کی اچھی طرحجانچ پڑتال کی اور اپنے جاسوسی کے آلات کے ذریعے جاسوس کبوتر کی اچھی طرح تلاشی لی۔

مزید :

لاہور -