ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان نے سنہری موقع ضائع کردیا: وکیل کیتھی مینلے

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان نے سنہری موقع ضائع کردیا: وکیل ...
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان نے سنہری موقع ضائع کردیا: وکیل کیتھی مینلے

  

نیویارک،کراچی (ویب ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ میں موجود وکیل کیتھی مینلے نے حال ہی میں ایک پیغام میں کہاکہ ’مجھے نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ملنے والا سنہری موقع پاکستانی حکومت نے ضائع کر دیا ہے‘۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں  وکیل کیتھی کا کہنا تھا کہ  حکومت چھوڑنے سے قبل امریکی صدرباراک اوباما کسی سیاسی مضمرات کے بغیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرسکتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کروائی،ابھی بھی امید کی کرن باقی ہے اور عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ براہ مہربانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے اس نادر موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

مزید :

کراچی -