”نیا گورنر کراچی سے ہوگا“منظور وسان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نیا گورنر کراچی سے ہوگا۔نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ نیا گورنر پرانا کراچی والا سے ہوگا اور باہر سے گورنر نہیں آئے گا۔
یاد رہے حال ہی میں سابق گورنر جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گورنر کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔