روس پاک فضائیہ کے لیے فضا میں ہی ایندھن بھرنے والے ٹینکر زکی تعمیر نو کرے گا

روس پاک فضائیہ کے لیے فضا میں ہی ایندھن بھرنے والے ٹینکر زکی تعمیر نو کرے گا
روس پاک فضائیہ کے لیے فضا میں ہی ایندھن بھرنے والے ٹینکر زکی تعمیر نو کرے گا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاک فضائیہ کے فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے والے ٹینکر Ilyushin Il-78کی روس کے ریازن میں موجود 360ویں ائیر کرافٹ ریپئیر پلانٹ پر تعمیر نو کی جائے گی۔ اس ضمن میں پاک فضائیہ نے اپنے فضا سے فضا میں ہی ایندھن بھرنے والے Ilyushin Il-78 کے بیڑے کی تعمیر نو کے لیے جے ایس سی روزوبورون ایکسپورٹ اور ویں ائیر کرافٹ ریپئیر پلانٹ کے ساتھ معاہدہ بھی کرلیا ہے۔ مذکورہ ٹینکر کو اصولی طور پر فضا ہی میں ایندھن بھرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹینکر کو اسی طرح کے پیش رو کی طرز پر تیار کرلیا گیا تھا۔ Ilyushin Il-78 کے چار ٹینکرز کو یوکرین کے سرپلس ائیرکرافٹ سٹاک سے پاک فضائیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس میں لگے ٹینکس کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔ اس طرح کے چار ائیرکرافٹس کو پہلی مرتبہ دسمبر 2009ءمیں بھجوایا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -