نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز 30سال کیلئے لیز پر دینے کی منظور ی دیدی

نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز 30سال کیلئے لیز پر دینے کی منظور ی دیدی
نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز 30سال کیلئے لیز پر دینے کی منظور ی دیدی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز لیز پر دینے کی منظوری دیدی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے ایک اجلاس کے دوران پاکستان سٹیل ملز 30سا ل کیلئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نجکاری کا حتمی فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کریگی۔

برطانیہ سی پیک میں شامل ہونے کو تیار ہے : ہائی کمشنرتھامس ڈریو 

فیصلے  کے بعد آئندہ چند ماہ میں مل کو لیز پر دیدیا جائے گا ۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹیل ملز کو لیز پر دینے کے باوجود اس کے اثاثے فروخت نہیں کیے جائیں گے ۔یار دہے 2006ءمیں سپریم کورٹ نے اس کی نجکاری روک دی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -