چیف جسٹس نے لاہور کے ہسپتال میں جعلی سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے لاہور کے ہسپتال میں جعلی سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے لاہور کے ہسپتال میں جعلی سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے ہسپتال میں جعلی سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے سرکاری ہسپتال میں مریض کو جعلی سٹنٹ ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ سمگل ہونے کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو سمگل شدہ سٹنٹ لگائے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت نے 55کمپنیوں کو سٹنٹ دینے کی اجازت دے رکھی ہے مگر سٹنٹ کی زیادہ تعداد سمگل کر کے مریضوں کو لگائے جاتے ہیں.

مزید :

قومی -