قوم کرپشن کیخلاف متحد ہے،کرپٹ لوگوں کو احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی: چودھری سرور

قوم کرپشن کیخلاف متحد ہے،کرپٹ لوگوں کو احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی: ...
قوم کرپشن کیخلاف متحد ہے،کرپٹ لوگوں کو احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی: چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ لوگوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔قومی اداروں کو غیر سیاسی کر نے سے ہی کر پشن ختم ہوگی ۔تحر یک انصاف قو م کو کر پشن کے خلاف متحد کر چکی ہے۔

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ادارے سیاسی ہوتے ہیں وہاں تباہی قوموں کا مقدر ہو تی ہے اور بد قسمتی سے پاکستان بھی اداروں میں بدترین سیاسی مداخلت ہو تی ہے۔

برطانیہ سی پیک میں شامل ہونے کو تیار ہے : ہائی کمشنرتھامس ڈریو

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اداروں میں میرٹ کی بجائے سفارش اور کر پشن کے ذریعے فیصلے اور کام ہو تے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں کر پشن فروغ پا رہی ہے۔ ملک میں مہنگائی کا ”جن “غر یبوں کا خون چوس رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔جب تک ملک میں سزا جزا کا نظام قائم نہیں ہوگا ملک میں لوٹ مار سمیت کسی مسئلہ کا حل ممکن نظر نہیں آتا ۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز 30سال کیلئے لیز پر دینے کی منظور ی دیدی

چودھری سرور نے کہا کہ وزیر خزانہ خود اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور ملک میں عام آدمی کی بنیادی ضرورت کی اشیاءچینی ،چاول ،گھی سمیت دیگر کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ان حالات میں غر یب آدمی کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن نہیں جسکے ذمہ دارحکومتی ادارے ہی ہوں گے۔

مزید :

لاہور -