عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے تو حکومت پر زیادہ دبائو ہوتا،قمر زمان کائرہ

عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے تو حکومت پر زیادہ دبائو ہوتا،قمر زمان کائرہ
عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے تو حکومت پر زیادہ دبائو ہوتا،قمر زمان کائرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے تو حکومت پر زیادہ دبائو ہوتا۔لاہور سمیت پورے پاکستان میں ریلیاں نکالیں گے، بلاول بھٹو 19 جنوری کو ریلی کی قیادت کریں گے۔امید ہے پنجاب حکومت ہمارے قائدین کوسکیورٹی دے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ و زیراعظم نے کہا تھا استثنیٰ نہیں مانگوں گا،اب وزیراعظم کے وکیل نے استثنیٰ کس لیے مانگا ہے۔اب حکومتی ٹیم کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم کا نام نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں۔وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم کو گمراہ کیا ہے۔وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرساری دنیا نے سنی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات تسلیم کر لے،پاکستان کے عوام کا ایجنڈا لے کر چلے ہیں۔پیپلز پارٹی کو تحریک چلانا آتی ہے،اپوزیشن کو اکٹھا کریں گے۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی بات میں وزن تب ہوتا ہے جب آپ بے داغ ہوں ۔سڑکوں پرحکومت کے خلاف عملی جہدوجہد کا آغاز کر دیاہے، جلسے کرنا آسان اور ریلی منعقد کرنا مشکل کام ہو تا ہے۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے وطن آنے سے پیپلزپارٹی کومزید طاقت ملی ہے۔

مزید :

قومی -