جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم پر بھارت میں پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر اور نعت خواں جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی زندگی کے چند لمحات پر مبنی فلم پر بھارت میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
باکسر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو لیک ہو گئی
تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کے پرانے ساتھی اور معروف گلوکار سلمان احمد نے جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی زندگی کے چند لمحات پر مبنی فلم ”خواب“ بنائی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا لیکن بھارت نے اس فلم پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا انکشاف بھارت میں موجود جنید جمشید کے مداحوں کی شکایات سے ہوا ہے۔
بھارت میں موجود جنید جمشید کے مداحوں نے فلم دیکھنے میں ناکامی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر سلمان احمد سے سوال پوچھا کہ یہ فلم ان کے ملک میں کیوں نہیں دیکھی جا سکتی اور وہ اسے دیکھنے کیلئے کیا کریں۔ سلمان احمد نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانا افسوسناک ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس فلم میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مذکورہ مداح کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا لنک بھی دیا جس پر وہ اس فلم کو دیکھ سکیں۔
پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے: جوش ہیزل ووڈ
واضح رہے کہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ساتھ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 میں سوار تھے جو حویلیاں میں گھر کر تباہ ہو گیا تھا اور ان سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔