وہ واحد صحافی جسے عمران خان بھی فالو کرتے ہیں

وہ واحد صحافی جسے عمران خان بھی فالو کرتے ہیں
وہ واحد صحافی جسے عمران خان بھی فالو کرتے ہیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کو سیاسی میدان میں متحرک کرنے کا سہرا پاکستان تحریک انصاف کے سر ہے اور آپسی موقف پر نظررکھنے یا بیانات کے بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماءزیادہ ترسوشل میڈیا کا ہی سہارالیتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی صرف 19لوگوں کوفالو کرتے ہیں جن میں سے ایک حامد میر ہیں اور یہ وہ واحد صحافی ہیں جنہیں عمران خان فالو کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹر پر 45ہزار کے قریب فالوورز ہیں جن میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں لیکن خود عمران خان صرف 19لوگوں کو فالوکرتے ہیں جن میں ان کی سابق اہلیہ اور دوبچوں کی ماں جمائما گولڈ سمتھ، پی ٹی آئی کے چند رہنماءاور صحافیوں میں سے حامد میر ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -