فوجی عدالتوں کے بیان پر قائم ہوں، حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے: رانا ثنا اللہ

فوجی عدالتوں کے بیان پر قائم ہوں، حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے: رانا ثنا اللہ
فوجی عدالتوں کے بیان پر قائم ہوں، حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے: رانا ثنا اللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کو حکومت اور شریف خاندان کے خلاف سازش کی بو آنے لگی، کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے بیان پر قائم ہوں ، جن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگایا وہی نواز شریف کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں ، یہ قوتیں پاناما اور عمران خان کے ذریعے نواز شریف کو ہٹانا چاہتی ہیں۔

نجی ٹی وی نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ جن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگایا وہی قوتیں ہماری مقبول لیڈر شپ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں لیکن یہ پہلے بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی ناکام ہوں گی۔

”آپ حق نہیں استثنیٰ مانگ رہے ہیں، پارلیمنٹ سے باہر کی کارروائی استحقا ق کا حق نہیں رکھتی“ ، سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

انہوں نے کہا کہ عمران خان اورشیخ رشید سازشیں کر رہے ہیں ، یہ لوگ عوامی سطح پر میاں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، پاناما کا ڈرامہ اور اسلام آباد لاک ڈاﺅن بھی ایک سازش تھا۔ ان کی سازشوں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ان لوگوں کو ہم عوامی کٹہرے میں لائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رانا ثنا اللہ خان نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور ان کی مدت میں توسیع کی مخالفت کی تھی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -