برطانوی پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں فائنل بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کروائی جائے گی :ٹریزامے
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے کہاہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں فائنل بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کروائی جائے گی ۔
برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بریگزٹ پلان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی کامیابی برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے، برطانیہ یورپی یونین کو بکھیرنا نہیں چاہتا،برطانوی پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں میں فائنل بریگزٹ ڈیل پررائےشماری کرائی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کا مقصد یورپی یونین یا اس کے رکن ممالک کونقصان پہچانا نہیں،ہم یورپی یونین سے علیحدہ ہورہے ہیں یورپ نہیں چھوڑرہے ،برطانیہ یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ سے علیحدہ ہوجائے گا،برطانیہ یورپی یونین کےساتھ نئی کسٹمزیونین ڈیل چاہتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ برطانیہ یورپی یونین سے یکدم علیحدگی کے بجائے مر حلہ واربریگزٹ کاخواہاں ہے۔