وکلانے عدالت میں ثابت کیاکہ وزیراعظم نے کوئی غلط بیانی نہیں کی:مصدق ملک

وکلانے عدالت میں ثابت کیاکہ وزیراعظم نے کوئی غلط بیانی نہیں کی:مصدق ملک
وکلانے عدالت میں ثابت کیاکہ وزیراعظم نے کوئی غلط بیانی نہیں کی:مصدق ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے وکلانے عدالت میں ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم نے غلط بیانی نہیں کی ہے، ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

فوجی عدالتوں کے بیان پر قائم ہوں، حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے: رانا ثنا اللہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عوام اور عدالت کے سامنے سر خم تسلیم کیا،اپنی فیملی سمیت خود کو احتساب کیلئے عدالت کے سامنے پیش کردیا ۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اگر دیکھا جائے تو جو الزام لگاتا ہے وہی ثبوت بھی لاتاہے،لیکن ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ لوگ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہو،میرا الزامات لگانے والوں سے سوال ہے کہ ہمیں بتائیں کہ ہم قانون کا سہارا نہ لیں تو کس کا سہارا لیں؟ دہشتگردوں کا سہارا لیں ؟ یا کنٹینرزکا ؟۔جبکہ ملک میں ایک قانون ہی ایسی چیزہے جس کا ہر کوئی سہارا لیتا ہے۔یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجرم ثابت کرنے کیلئے محض الزام لگانا کافی ہے مگر ایسا ہرگز نہیں ہوتاکسی کو بھی مجرم ثابت کرنے کیلئے قانون کے مطابق ثبوت بھی پیش کرنا ہوتے ہیں ۔مصدق ملک نے تحریک انصاف کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی بھی کام نہ کریں جس سے پارلیمانی نظام متاثر ہو ، اگر لوگوں کا قانون سے اعتماد اٹھ گیا تو کس کا سہارا لیں گے؟

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -