’یہ ایک انتہائی ضروری چیز سعودی عرب میں بے حد سستی ہونے والی ہے‘ ایسی خبر آگئی کہ آپ کا دل بھی کرے گا سعودی عرب جاکر۔۔۔

’یہ ایک انتہائی ضروری چیز سعودی عرب میں بے حد سستی ہونے والی ہے‘ ایسی خبر ...
’یہ ایک انتہائی ضروری چیز سعودی عرب میں بے حد سستی ہونے والی ہے‘ ایسی خبر آگئی کہ آپ کا دل بھی کرے گا سعودی عرب جاکر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) استعمال شدہ گاڑیوں کی مانگ ہمارے ہاں بہت پائی جاتی ہے مگر بدقسمتی سے ان کی قیمت کسی طور عام آدمی کی پہنچ میں نہیں ہوتی، دوسری جانب سعودی عرب میں ان گاڑیوں کی قیمت اس تیزی سے کم ہو رہی ہے کہ مارکیٹ میں گاڑیاں زیادہ اور خریدار کم پڑ گئے ہیں۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق متعدد کار ڈیلروں نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد کمی ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید 10 فیصد کمی متوقع ہے۔ اخبار الریاض کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کاروں کی سپلائی میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے، جبکہ طلب میں کمی بھی اس کی ایک وجہ قرار دی جارہی ہے۔

سعودی عرب نے 3200 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کردیا، اپنے ہر شہری کیلئے وہ کام کرے گا جو آج تک کوئی ملک نہ کرسکا
جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شورومز کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین مخلد بن زائد المیزانی نے بتایا کہ مندی کے رجحان کے باعث استعمال شدہ گاڑیاں فروخت کرنے والوں کو مناسب قیمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس مفروضے کو بھی رد کیا کہ متحدہ عرب امارات سمیت ہمسایہ خلیجی ممالک میں نئی کاروں کی قیمتوں میں 20فیصد کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شورومز پر آنے والے اکثر لوگ مارکیٹ اور قیمتوں کی غلط تصویر پیش کررہے ہیں۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے مشورہ دیا کہ استعمال شدہ گاڑیاں بیچنے والوں کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید کم ہورہی ہیں اور وہ اپنی گاڑیوں کو منہ مانگے داموں نہیں بیچ پائیں گے۔ مارکیٹ میں 2016ءاور اس سے پہلے کے ماڈلوں پر 10 سے 15 ہزار ریال ڈسکاﺅنٹ بھی دیا جا رہا ہے، جبکہ پرانے ماڈلوں کی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -