حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ

حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا ...
حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت کانفرنس نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق حریت رہنماءسید علی گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنایا جائے،،ایسے شخص کو لایا جائے جو ہندو ذہنیت سے واقف ہو،حکومت کے پاس کیا ایسے لوگ نہیں ہیں جو کشمیر کی بات کرسکیں؟

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کمیٹی کو فعال نہیں بنایا جائے گا تو مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیابی نہیں ملے گی،پاکستان کے عزم کااندازہ کشمیر کمیٹی سے لگایا جاسکتا ہے،کمیٹی کے ارکان کشمیر بارے واقف ہی نہیں ہیں،وزیر اعظم نواز شریف نے بیرونی محاذ پر کشمیر کے موقف کو بہترین انداز میں اٹھایا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں فائنل بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کروائی جائے گی :ٹریزامے

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات نے ان کی پوزیشن کو کمزور کردیا ہے ، مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکہ کا کردار شرمناک ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -