بھارت تنہا امن نہیں لاسکتا،پاکستان کو بھی اس راستے پر چلنا ہوگا،نریندرمودی

بھارت تنہا امن نہیں لاسکتا،پاکستان کو بھی اس راستے پر چلنا ہوگا،نریندرمودی
بھارت تنہا امن نہیں لاسکتا،پاکستان کو بھی اس راستے پر چلنا ہوگا،نریندرمودی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت تنہا امن کے راستے پر نہیں چل سکتا ،پاکستان کو بھی چلنا ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لاہوربھی گیا تاہم بھارت تنہا امن کے راستے پرنہیں چل سکتا،امن کے راستے پر پاکستان کو بھی چلنا ہوگا،تشدد،نفرت اوردہشتگردی برآمدکرنیوالے پڑوسی ممالک تنہا اورنظراندازہیں،روس بھارت کا دیرینہ دوست ہے،پیوٹن سے طویل بات چیت ہوئی ہے۔

حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ سے گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے پربات ہوئی،دہشتگردی کی مذہب سے علیحدگی ،اچھے،برے دہشتگردمیں تفریق عالمی گفتگوکاموضوع ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -