جس مرد یا عورت میں یہ 3چیزیں موجود ہوں وہ صنف مخالف کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں، سائنسدانوں نے سب سے بڑا معمہ حل کردیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مرد یا عورت کا متناسب جسم اور اچھی حسِ مزاح یقینا پرکشش خیال کی جاتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے مردوخواتین کے 3ایسے اوصاف بیان کر دیئے ہیں جو جس مرد یا عورت میں ہوں وہ صنفِ مخالف کے پسندیدہ بن جاتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ تین اوصاف ”مثبت رویہ، دنیااور سماج کے متعلق متوازن سوچ اور خوداعتمادی“ ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرد یا عورت کے صنف مخالف کی نظروں میں پسندیدہ قرار پانے کے حوالے سے مذکورہ تین صفات سرفہرست ہیں۔ شکل و صورت، حسِ مزاح و دیگر اوصاف کا نمبر ان کے بعد آتا ہے۔
ماہرین نفسیات کی ٹیم نے اپنی اس تحقیق میں مردوخواتین سے ان کی جنسِ مخالف کی پسندیدہ اوصاف بیان کرنے کو کہا اوراس حوالے سے ماضی میں کی جانے والی تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ بھی کیا۔ شرکاءکی اکثریت نے جنس مخالف میں مذکورہ تین اوصاف کو سرفہرست قرار دیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ماہرنفسیات اینڈریان فرن ہیم کا کہنا تھا کہ ”مثبت روئیے کے باعث جنس مخالف کے زیادہ باصلاحیت اور اہل لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، جبکہ متوازن سوچ لوگوں سے میل جول میں مدد دیتی ہے اور آپ کو خوش رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے آدمی کو نئے مواقع میسر آنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ آپ کی خوداعتمادی کی وجہ سے دوسرے لوگ آپ کی صحبت میں آسانی محسوس کرتے ہیں جس سے آپ کا سوشل سٹیٹس بڑھتا ہے۔