آصف زرداری جیسے ہی پارلیمنٹ جائیں گے تو کرپشن الزامات دوبارہ سر اٹھا لیں گے: بیرسٹر ایس ایم ظفر

آصف زرداری جیسے ہی پارلیمنٹ جائیں گے تو کرپشن الزامات دوبارہ سر اٹھا لیں گے: ...
آصف زرداری جیسے ہی پارلیمنٹ جائیں گے تو کرپشن الزامات دوبارہ سر اٹھا لیں گے: بیرسٹر ایس ایم ظفر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان بیرسٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا پارلیمنٹ میںجانے کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ جیسے ہی وہ پارلیمنٹ میں جائیں گے تو ان پر ماضی میں لگنے والے کرپشن کے الزامات دوبارہ سے سر اٹھا لیں گے اور انہیں تحقیقات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ سرے سے غلط ہے کیونکہ بڑی مشکل سے بلاول سیاست میں آرہے ہیں اگر بلاول اور زرداری دونوں ہی پارلیمنٹ میں ہوں گے تو بلاول کی گروتھ رک جائے گی اور آئندہ کی سیاست میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو پہلے بطور صدر استثنیٰ حاصل تھا لیکن اب جب بھی انہوں نے پارلیمنٹ میں جانے کی کوشش کی تو ان پر پھر سے کرپشن کے الزامات لگنا شروع ہوجائیں گے۔سرے محل کا معاملہ بھی اٹھے گا کیونکہ یہ پہلے کہتے رہے کہ یہ محل ان کا نہیں ہے لیکن جب پاکستان سے مقدمات ختم ہوئے تو انہوں نے کہا کہ اگر لوگ الزامات لگاتے ہیں تو پھر سرے محل میرا ہی ہے۔ اس کے علاوہ سوئس بینکوں کے حوالے سے بھی سابق صدر کو مشکلات پیش آسکتی ہیں اور مسٹر 10 پرسنٹ کا معاملہ بھی ان کیلئے وبال جان ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -