گوجرانوالہ میں طالب علم کی اپنے ہی استاد پر فائرنگ ، ٹیچر بال بال بچ گیا

گوجرانوالہ میں طالب علم کی اپنے ہی استاد پر فائرنگ ، ٹیچر بال بال بچ گیا
گوجرانوالہ میں طالب علم کی اپنے ہی استاد پر فائرنگ ، ٹیچر بال بال بچ گیا

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں طالب علم نے اپنے ہی استاد پر فائرنگ کردی لیکن استاد معجزانہ طورپر بچ گیا۔

گرفتاریاں بلاوجہ اور سمجھ سے بالاتر ،حلف دینے کو تیار ہیں کہ زیر حراست لوگ بے گناہ ہیں:فاروق ستار 

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں بد بخت فرسٹ ایئر کے طالب علم نے شعیب نامی استاد پر اس وقت گولیوں کی برسات کردی جب وہ کالج میں بچوں کو پڑھا رہا تھا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا۔ابتدائی تحقیقات میں زیر حراست طالب علم نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دوست کالج ملنے آیا ہوا تھا اوراس کے پاس پستول تھا،میں اپنے دوست سے پستول لے کر دیکھ رہا تھا کہ اتفاق سے میرے ہاتھوں گولی چل گئی ۔

دوسری طرف ایس ایچ او نے رابطہ کرنے پر بتا یا کہ ٹیچرنے 2روز طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈانٹا تھا،جس کی رنجش پر ملزم نے استاد پر فائرنگ کردی لیکن وہ معجزانہ طور پرمحفوظ رہا،تاہم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیاہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -