صدر کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار! وہ ملک جس پر درجنوں ممالک نے مل کر بڑے فوجی حملے کی تیاری کرلی، کونسا ملک ہے؟ نام جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

صدر کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار! وہ ملک جس پر درجنوں ممالک نے مل کر بڑے ...
صدر کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار! وہ ملک جس پر درجنوں ممالک نے مل کر بڑے فوجی حملے کی تیاری کرلی، کونسا ملک ہے؟ نام جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

بنجول(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا میں گزشتہ دنوں صدارتی انتخابات ہوئے جس میں ایڈما بیرو نے ملک کے 22سال تک صدر رہنے والے یحییٰ جامع کو شکست دے ڈالی اور ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے، تاہم یحییٰ جامع نے الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے سے انکار کر دیا ہے جس پر ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گیمبیا میں یہ سیاسی بحران پیدا ہونے پر مغربی افریقہ کے دیگر درجنوں ممالک نے مل کر گیمبیا پر فوجی حملہ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

چوکیداری کا کام کرنے والا شخص اچانک بڑے ملک کا بادشاہ بن گیا، مگر کیسے ؟ جان کر ہر کوئی حیرت میں ڈوب جائے

رپورٹ کے مطابق یہ افریقی ملک چاہتے ہیں کہ گیمبیا میں جمہوری نظام رائج ہو لیکن یحییٰ جامع کی طویل حکومت اور اب الیکشن میں شکست کے بعد نتائج تسلیم کرنے سے انکار پر ملک میں جمہوریت کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے جس پر ان درجنوں ملکوں نے گیمبیا پر حملے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیمبیا میں صدارتی انتخابات گزشتہ برس دسمبر میں ہوئے تھے جن میں ایڈما نے جلا وطنی میں رہتے ہوئے حصہ لیا تھا۔ وہ اب بھی سینی گال میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ یحییٰ جامع نے الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اقتدار ان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اب درجنوں ہمسایہ ملک حملہ کرکے یحییٰ جامع کا تختہ الٹ کر حکومت ایڈما کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -