نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے حقیقی رشتوں کی پہچان بھول گئے،ایک اجنبی لڑکی کو اپنی بیٹی سمجھ کرٹوئٹر پر پیغام بھیج دیا

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے حقیقی رشتوں کی پہچان بھول گئے،ایک اجنبی ...
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے حقیقی رشتوں کی پہچان بھول گئے،ایک اجنبی لڑکی کو اپنی بیٹی سمجھ کرٹوئٹر پر پیغام بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حقیقی رشتوں کی پہچان بھول گئے ہیں،ایک اجنبی لڑکی کو اپنی بیٹی سمجھ کرٹوئٹر پر پیغام بھیج دیا،وہ لڑکی امریکہ کی نہیں بلکہ برطانیہ سے تعلق رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ساحلی شہر برائٹن کی ایک خاتون جو کہ امریکی صدر کی بیٹی کی ہم نام ہیں انھیں بدھ کی صبح اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں اپنی بیٹی سمجھ کر ٹوئٹر پر ایک پیغام بھیج دیا۔
ایک مقامی ڈیجیٹل کمپنی میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ایونکا میجک نے” بی بی سی “کو بتایا کہ انھیں اور ان کے شوہر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی طرف سے صبح سویرے اس وقت فون کالیں موصول ہونا شروع ہوئیں جب ان کا نام ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ میں سامنے آیا جس کے دو کروڑ فالوورزہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی کی تعریف میں کیے گئے ایک اور ٹوئٹر پیغام جس میں ان کی بیٹی کا یوزر نیم غلط لکھا گیا تھا اس کی نقل کر رہے تھے۔


ماضی میں برطانوی لیبر پارٹی کے لیے کام کرنے والی ایونکا میجک نے کہا کہ انھیں حقیقت اس وقت معلوم ہوئی جب ایک نیوز ایجنسی نے ان کی شوہر کو ٹیکسٹ پیغام بھیجا، اکثر لوگ ٹوئٹر پر ان کے یوزر نیم کو امریکی صدر کی بیٹی کا یوزر نیم سمجھتے ہیں لیکن اس سے قبل کبھی بھی اتنا رد عمل سامنے نہیں آیا جتنا اس مرتبہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایونکا سلواکیہ میں لڑکیوں کا ایک عام سا نام ہے،میرانام ہنگری کی ایک کنکریٹ کمپنی ایونکا کنکریٹ سے ملتا جلتا ہے،میں ٹوئٹر زیادہ استعمال نہیں کرتی جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میرے ملنے والوں کی ٹوئٹس ان سب میں کہیں کھو جاتیں ہیں۔


واضح رہے کہ ایونکا 2007ءسے ٹوئٹر استعمال کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ میرے ذہن بھی نہیں تھا کہ کبھی ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بھی منتخب ہو جائیں گے اور ان کی بیٹی کا نام میرے نام سے ملتا جلتا ہوگا۔