محمد حفیظ کا دوسرے ون ڈے میں مین آف دی میچ ایوارڈ کیساتھ ملنے والی رقم خیرات کرنیکا اعلان

محمد حفیظ کا دوسرے ون ڈے میں مین آف دی میچ ایوارڈ کیساتھ ملنے والی رقم خیرات ...
محمد حفیظ کا دوسرے ون ڈے میں مین آف دی میچ ایوارڈ کیساتھ ملنے والی رقم خیرات کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے محمد حفیظ نے مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ ملنے والی رقم خیرات کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے 72 رنز کی بدولت آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی جس پر محمد حفیظ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارد کے ساتھ 1000آسٹریلوی ڈالر کی رقم بھی انعام کی صورت میں دی گئی۔ پاکستانی قائم مقام کپتان نے اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اس شراب بنانےو الی کمپنی کی جانب سے ملنے والی رقم خیرات میں دینے کا اعلان کردیا۔

مزید :

کھیل -