سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ، گھروں میں پریشر کم ہوجاتا ہے:شاہد خاقان عباسی

سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ، گھروں میں پریشر کم ہوجاتا ہے:شاہد ...
سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ، گھروں میں پریشر کم ہوجاتا ہے:شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گھروں میں گیس کا پریشر کم ہوجانے کی وجہ سے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

پاکستانی تاریخ میں کسی طاقتور کااحتساب نہیں ہوا،سپریم کورٹ کے اقدامات تاریخ بن رہے ہیں :عمران خان

تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سوئی ناردرن کے 7ملین صارفین ہیں لیکن اگر ایک لاکھ صارفین کو گیس نہ ملے تو ملک میں شور مچ جاتا ہے۔اسی لئے سسٹم میں40فیصد گیس کا اضافہ کیا گیا ہے اور سی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ2013کے مقابلے میں آج صورتحال قدرے بہتر ہے لیکن آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔

مزید :

اسلام آباد -