پاکستان سٹیل کو 3سال کے لیے لیز پردیں گے،بہت جلد خسارہ بھی ختم ہو جائے گا:محمد زبیر

پاکستان سٹیل کو 3سال کے لیے لیز پردیں گے،بہت جلد خسارہ بھی ختم ہو جائے گا:محمد ...
پاکستان سٹیل کو 3سال کے لیے لیز پردیں گے،بہت جلد خسارہ بھی ختم ہو جائے گا:محمد زبیر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرمملکت نجکاری محمدزبیر نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان سٹیل کاخسارہ ختم ہوجائے گا، موجودہ صورتحال میں پاکستان سٹیل کو خریدنے کے لیے تیارنہیں ۔

گھریلو ملازمہ طیبہ کی انکوائری رپورٹ مکمل،جج کی بیوی ماہین تشددکی ذمہ دار قرار،والدین بھی جرم میں برابر کے شریک

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3سال کے لیے پاکستان سٹیل کولیز پردیں گے،ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے جلد فیصلے کی منظوری مل جائے گی جس کے بعد ہی اس کی مارکیٹنگ شروع ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں توکہتی ہیں کہ پی آئی اے کوبھی حکومت ہی چلائے ۔

مزید :

اسلام آباد -