لاہور پر 600ارب روپے خرچ کرنے کی بات غلط ہے،ہر فورم پر ڈیبیٹ کیلئے تیا ر ہوں، رانا ثناءاللہ نے کھلا چیلنج دے دیا

لاہور پر 600ارب روپے خرچ کرنے کی بات غلط ہے،ہر فورم پر ڈیبیٹ کیلئے تیا ر ہوں، ...
لاہور پر 600ارب روپے خرچ کرنے کی بات غلط ہے،ہر فورم پر ڈیبیٹ کیلئے تیا ر ہوں، رانا ثناءاللہ نے کھلا چیلنج دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کا ڈویلپمنٹ فنڈ500ارب روپے سے کم ہے،لاہور پر 600ارب روپے خرچ کرنے کی بات غلط ہے،ہر فورم پر ڈیبیٹ کیلئے تیا ر ہوں،وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کھلا چیلنج دے دیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عوام کو سبسڈی دینا حکومت کا اختیار ہے،600ارب روپے لاہور پر خرچ کرنے کی خبر غلط ہے،میں اس پر ڈیبیٹ کرنے کو تیار ہوں،انہوں نے دنیا نیوز کے میزبان کامران خان کو چیلنج کردیا ہے،پنجاب کا ڈویلپمنٹ فنڈ500ارب روپے سے کم ہے تو یہ 600ارب روپے لاہور پر خرچ کرنے کی بات کہاں سے آگئی ہے؟

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلا کر پوچھا جائے کہ ایمپائر کون ہے،میرا اشارہ جاوید ہاشمی کے انٹرویو کی طرف ہے،عمران خان نے جاوید ہاشمی کو کہا تھا کہ جوڈیشری ٹیک اوور کرے گی،عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کیلئے بیان بازی کرتے ہیں،میری جاوید ہاشمی سے میرا رابطہ رہتا ہے،عوام دشمن قوتیں ملک کو آگے نہیں جانے دے رہی ہیں،میں آن ریکارڈ بات کررہا ہوں نواز شریف کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے خلاف عوام میں انتہائی خطرناک حد تک ردعمل پایا جاتا ہے جو الیکشن میں سامنے آئے گا،پانامہ کیس صرف عوامی لیڈر کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

پاکستانی تاریخ میں کسی طاقتور کااحتساب نہیں ہوا،سپریم کورٹ کے اقدامات تاریخ بن رہے ہیں :عمران خان

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ گیریژن لیک میں نے کوئی بات نہیں کی ہے،میں نے کسی گیریژن کا نام نہیں لیا ہے،میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑا ہوں،پاک فوج ملک کا بہترین ادارہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں ہے۔

مزید :

لاہور -