نائیجیرین ایئر فورس کی غلطی سے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری ،100 افراد ہلاک ، 120 زخمی

نائیجیرین ایئر فورس کی غلطی سے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری ،100 افراد ہلاک ، 120 ...
نائیجیرین ایئر فورس کی غلطی سے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری ،100 افراد ہلاک ، 120 زخمی

  

ابوجہ (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے تعاقب میں گئے ہوئے نائیجیرین ایئر فورس کے جنگجو طیارے نے غلطی سے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے جن میں عالمی اداروں کے 20 رضا کار بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیرین آرمی کو اطلاع موصول ہوئی کہ کیمرون کی سرحد کے قریب شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے نمائندے اکٹھے ہو رہے ہیں جس پر ایئرفورس کو بمباری کرنے کیلئے بھیجا گیا لیکن ایک طیارے نے غلطی سے کیمرون کی سرحد کے قریب بنے ہوئے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔

ترکی میں نیوایئر نائٹ کو قیامت برپاکرنے والا دہشتگرد گرفتار،جرم کا اعتراف کر لیا ،حملہ آور چار زبانیں بول سکتاہے

نائیجیریا کے ملٹری کمانڈر میجر جنرل لکی ارابر نے کیمرون کی سرحد کے قریب ریاست بورنو کے صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی بمباری کی تصدیق کردی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ نائجیرین فوج نے ایسی غلطی کی ہو۔ بمباری میں زخمی ہونے والوں میں دو نائجیرین فوجی ، ”ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز“ اور” ریڈکراس“ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

جہاں فوجیوں کے سر کاٹے جائیں وہاں سخت کارروائی کرناپڑتی ہے، اے پی ایس کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں سنگل فگر میں آگئیں: راحیل شریف

ریڈ کراس کے نمائندے نے نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ اس بمباری میں ہماری تنظیم کے 20 نمائندے ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرزنے کہا ہے کہ اس حملے میں 120 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ، کیمرون ، چاڈ اور نائیجریا کے مختلف شہروں میں موجود ان کے نمائندے مذکورہ جگہ پر پہنچ گئے ہیں جو زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مصروف ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -