”بس مجھے میری بیٹی سے بات کرنے دو“اداکارہ انجلینا جولی کی لے پالک بیٹی کی حقیقی ماں کی انٹرویو میں دہائی

”بس مجھے میری بیٹی سے بات کرنے دو“اداکارہ انجلینا جولی کی لے پالک بیٹی کی ...
”بس مجھے میری بیٹی سے بات کرنے دو“اداکارہ انجلینا جولی کی لے پالک بیٹی کی حقیقی ماں کی انٹرویو میں دہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عبابا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بس مجھے میری بیٹی سے بات کرنے دو،اداکارہ انجلینا جولی کی لے پالک بیٹی کی حقیقی ماں نے ممتا سے مجبور ہوکر دہائی دے دی ہے۔
ایتھوپیا کے دارلحکومت کے نواحی گاﺅں میں رہنے والی منتواب دیوت لبسو نے ہالی ووڈ جوڑی انجلینا جولی اور برڈپٹ کی علیحدگی کے بعد اپنی 12سالہ بیٹی کی حوالگی کی درخواست کردی ہے،انہوں نے ”ڈیلی میل“کو انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے بے تاب ہوں۔
انجلینا جولی کی لے پالک بیٹی زہرہ کی حقیقی والدہ کا کہنا ہے کہ میں صرف اپنی بیٹی زندہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ وہ کیسی ہے،میں اس کے ساتھ بات کرنا چاہتی ہوں وہ کیسے بات کرتی ہے،میں اسے واپس نہیں لینا چاہتی لیکن میں اس سے بات کرکے پیار کرنا چاہتی ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کو بہت یاد کرتی ہوں اور اس کی یادوں کے سہارے جی رہی ہوں،میں ہروقت،ہردن اس کی   آواز   اورچہرہ ذہن میں لا کر یاد کرتی ہوں،میں اس کا یوم پیدائش جانتی ہوں لیکن اس کے ساتھ یہ خصوصی لمحے گزارنہیں سکتی ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرا انجلینا سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اس نے میری بیٹی زہرہ کو بچپن سے حاصل کرکے پالا ہے،وہ بھی اس کی ماں ہے لیکن میں اس کو انجلینا سے زیادہ پیار دے سکتی ہوں،میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہمیشہ رابطہ رکھنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے زہرہ کی والدہ کی جب اس کے گاﺅں میں عصمت دری کی گئی تو اس نے اپنی بیٹی کو پناہ گزین کیمپ میں چھوڑ دیا تھا جس کو ہالی ووڈ اداکارہ نے ”یتیموں کے امدادی پروگرام‘ کے تحت انجلینا جولی نے گود لیا تھا،اب چونکہ زہرہ 12سال کی ہوگئی ہے تو ماں نے واپسی کا مطالبہ کردیا ہے۔حقیقی ماں کا کہنا ہے کہ گود لینے کے بعد سے ابھی تک انجلینا کی طرف سے مجھے اپنی بیٹی کی کوئی تصویر،کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

مزید :

تفریح -