بھارت میں چلتی ٹرین کے سامنے تصویر لینے کے چکر میں 2 نوجوان ہلاک

بھارت میں چلتی ٹرین کے سامنے تصویر لینے کے چکر میں 2 نوجوان ہلاک
بھارت میں چلتی ٹرین کے سامنے تصویر لینے کے چکر میں 2 نوجوان ہلاک

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیلفی کے بخار نے مزید 2 جانیں لے لیں، نئی دہلی میں چلتی ٹرین کے سامنے تصویر لینے کے چکر میں 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک سیلفی لینے کا شوق3 برسوں میں 130 سےزائد افراد کی جانیں لے چکا ہے، ان میں سب سے زیادہ75 ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں،گزشتہ روز گوجرنوالہ کے کالج میں بھی 2 طالبات سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

بھارت میں بچوں سے بیگار لیے جانے کے خلاف کارروائی ، 200بچوں کو آزاد کرالیا گیا

ادھر سندھ ہائی کورٹ میں وی آئی پی ملزم ریمانڈ کے لیے لایا گیا جو ہتھکڑی کے باوجود سیلفی بناتا رہا،ہتھکڑی کے باوجود ملزم کو ناصرف موبائل فون استعمال کرنے کی مکمل آزادی دی گئی تھی بلکہ وہ پولیس کی نگرانی میں ایک نہیں دو دو موبائل فون استعمال کرتا رہا،وی آئی پی ملزم موبائل کے فرنٹ کیمرے میں دیکھ کر اپنے بال بھی سنوارتا رہا۔

مزید :

بین الاقوامی -