ہر ملازم کو ریٹائرمنٹ والے دن ہی تمام واجبات ادا کیے جائیں گے،سفیان سرفراز

ہر ملازم کو ریٹائرمنٹ والے دن ہی تمام واجبات ادا کیے جائیں گے،سفیان سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)ہر ملازم کو ریٹائرمنٹ والے دن ہی تمام واجبات ادا کیے جائیں گے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈویژنل اکاو نٹس آفیسر سید کاشف کو ہدائت کی ہے کہ ریلوے لاہور ڈویژن کے ہر ملازم کو اس کی ریٹائرمنٹ والے دن ہی تمام واجبات ادا کر دیے جائیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال کی عمر تک ملازمت کرنے والے ملازم کا حق ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کو تمام قسم کے واجبات بر وقت ادا کر دیے جائیں تاکہ ریٹائر ہونے والا ہر ملازم دفتر کے چکر نہ کاٹے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈویژنل پرسانل آفیسر عمارہ سمیع کو بھی ہدائت کی کہ ریلوے لاہور ڈویژن کے ملازمین کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ مینٹین کیا جائے۔

اور ایک سسٹم کے تحت ملازم کی پنشن، انکیشمنٹ، گریجوایٹی جیسے معاملات ملازم کی ریٹائرمنٹ کے دن سے پہلے ہی حل کر لیے جائیں۔ یہ حقیقت درست ہے کہ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کی زیر قیادت ریلوے لاہور ڈویژن میں ایک اچھی روائت ڈالی جارہی ہے جس کا نہ صرف ریٹائر ہو ے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا بلکہ ریلوے لاہور ڈویژن کاکردگی کے اعتبار سے بھی مقبول ہوگا۔