رزق میں فراوانی کا ایسا وظیفہ جس کے عامل کو خزانہ غیب سے مال مدد ملنا شروع ہوجاتی ہے

رزق میں فراوانی کا ایسا وظیفہ جس کے عامل کو خزانہ غیب سے مال مدد ملنا شروع ...
رزق میں فراوانی کا ایسا وظیفہ جس کے عامل کو خزانہ غیب سے مال مدد ملنا شروع ہوجاتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رزق میں اضافہ کی خواہش رکھنے والوں کو آج میں سورہ الطلاق کا ایک وظیفہ بتانے جارہا ہوں ۔اسے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنا ہوگا۔جو لوگ غیبی خزانوں کی خواہش رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ جس کام میں ہاتھ ڈالیں ،اللہ اس کا اجر کئی دگنا عطا فرمائے تو ایسے لوگوں کو اللہ سے لو بھی لگا کر رکھنی چاہئے ۔خوشحال زندگی گزارتے ہوئے صدقات و خیرات پر توجہ دیں اور اس معاملے میں اپنا دل چھوٹا نہ کریں نہ خیرات کرتے ہوئے دوسروں کو جتانے کی کوشش کریں ۔خیرات اور صدقات رزق میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔

سورہ الطلاق کی آیت نمبر ۲ اور۳ کو روزانہ بعد از نماز عشا بروز جمعرات اول و آخر درود شریف کے ساتھ ایک ہزار بار اس آیت مبارکہ کو پڑھیں ۔بفضل تعالیٰ غیب سے رزق میں اضافہ کا سبب پیدا ہوجائے گا ۔

۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -