زینب کیس، لاہور، گجرات سے 3 مشتبہ شخص گرفتار

زینب کیس، لاہور، گجرات سے 3 مشتبہ شخص گرفتار
زینب کیس، لاہور، گجرات سے 3 مشتبہ شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور / گجرات (ویب ڈیسک) زینب قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص سے مشابہت رکھنے والے مشتبہ شخص بھٹہ چوک سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کے موبائل فون کی لوکیشن قصور کی ہے۔ مشتبہ شخص کو قصور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھٹہ چوک سے گرفتارشخص کی شکل بالکل سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ملتی ہے، قصور میں چند روز قبل جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کا قاتل ایک ہفتہ بعد بھی سامنے نہ آسکا ہے۔ لاہور پولیس نے زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔ سی آئی اے لاہور اور قصور کی ٹیموں نے گزشتہ روز اس سلسلہ میں ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ضلع گجرات سے بھی دو مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔