کسانوں کے فائدے کی وہ بڑی بات جو انکی فصلوں کی پیداوار بڑھا دیتی ہے
کچھ دن پہلے میں نے کراپ روٹیشن کا لفظ پڑھا تو میرے ذھن میں سوال آیا کے یہ لفظ میرے بہت سے کسان بھائی شاید نہ جانتے ہوں اور انہیں سمجھنے میں مشکل ہو ہو گی کہ یہ کس بلا کا نام ہے۔۔ اسلیئے میں یہاں کسان بھائیوں کو معلومات دینے کے لیے کراپ رو ٹیشن پر کچھ معلومات شئیر کررہا ہوں ۔
کراپ روٹیشن دراصل کوئی نئی چیز نہیں ہے۔۔ ہمارے کسان بھائی اسکے متعلق بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔ ایک ہی کھیت میں فصلوں کا ردوبدل کرکے لگانا کراپ روٹیشن کہلاتا ہے۔ ویسے تو کسان حضرات کھیت کی زرخیزی بچانے کے لیے فصلوں کا ردوبدل کرتے رہتے ہیں اور یہ ردوبدل اس لیے بھی کیا جاتا ہے کہ فصلوں پر آنے والی بیماریاں اور حشرات فصلوں کے لیے مخصوص ہوتے ہیں اور دوسری قسم کی فصلوں پر حملہ نہیں کرتے۔مثلاَ گندم جو جوار وغیرہ ایک گروپ یا خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے گندم پر آنے والی بیماریاں اور حشرات جو اور جوار کو بھی متاثر کریں گے۔ اب ہوتا یہ ہے کہ جب ہم ایک فصل جیسے کہ گندم کھیت میں لگائی جاتی ہے تو اس پر آنے والی مختلف بیماریاں یا حشرات اس پر حملہ کرتے ہیں اور سیزن ختم ہونے کے پر یہ بیماریاں پیدا کرنے والے جرثومے اور حشرات کھیت میں کسی نہ کسی حالت میں سروائیو کر جاتے ہیں اور اگلے سیزن میں دوبارہ گندم یا اسی خاندان کی کوئی اور فصل لگانے پر دوبارہ اس پر حملہ کر دیتے ہیں اور نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ اگر کھیت میں اگلے سیزن میں پرانے خاندان کی فصل کے بجائے کسی اور خاندان کی فصل لگا دی جائے تو کھیت میں موجود حشرات اور جرثومے اس فصل پر حملہ نہیں کر پاتے ہیں۔ اس وجہ سے نا صرف فصل کا نقصان ہونے سے بچ جاتا ہے بلکہ جرثومے خوراک نہ ملنے سے تلف بھی ہو جاتے ہیں۔ اور دوبارہ گندم کی فصل لگانے پر اس پر بھی حملہ نہیں ہوتا ہے۔
یاد رکھیے کہ کچھ جرثومے وغیرہ تلف ہونے میں زیادہ وقت لیتے ہیں اس لیے ان کے زیادہ لمبے عرصے کی کراپ روٹیشن کی سفارش کی جاتی ہے۔
اسی طرح فصلوں کا ردوبدل زرخیزی بچانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اگر ایک سیزن میں ایسی فصل لگائی ہے جس کی جڑیں کم گہری ہیں تو اگلی بار وہ فصل لگائیں جس کی جڑیں زیادہ گہری ہوں تاکہ ایک ہی جگہ پر خوراک کے لیے زیادہ زور نہ پڑے۔کراپ روٹیشن یا فصلوں کا ردوبدل نقصان سے بچنے اور اچھی فصل لینے کے لیے ایک مددگار قدم ہے جس سے اخراجات میں کمی اور فصل میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
..
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔