پوتے نے دادا کے دشمن سے بدلہ لینے کے لئے ایسا انوکھا ہتھیار استعمال کیا کہ اس کا نام سنتے ہی آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

پوتے نے دادا کے دشمن سے بدلہ لینے کے لئے ایسا انوکھا ہتھیار استعمال کیا کہ ...
پوتے نے دادا کے دشمن سے بدلہ لینے کے لئے ایسا انوکھا ہتھیار استعمال کیا کہ اس کا نام سنتے ہی آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

باپ نے غصے کی حالت میں اپنے چھوٹے بیٹے کو مارتے ہوئے کہا۔ ”تمہیں شرم نہیں آتی ،جو اپنے دادا کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہو۔“

بیٹے نے کہا۔ ”آخر ایسی کون سی بات ہوگئی تھی جو یہ دشمنی چلی آرہی ہے؟“

”ہمارے دشمنوں نے تمہارے دادا کو تحفے میں اخروٹ دے دیئے تھے جبکہ تمہارے دادا کے دانت نہیں تھے۔“ باپ نے کہا۔

اسی دوران بڑا بیٹا ہاتھ میں پستول لئے داخل ہوا اور کہنے لگا۔ ”ابا جان! میں نے بدلہ لے لیا ہے۔“

”جی او او شیرا “ باپ نے پوچھا” کیا کرکے آیا ہے“

”ابا میں نے جو بدلہ لیا ہے ،ان کی نسلیں یاد رکھیں گی“

باپ کی آنکھوں میں چمک پیدا ہوئی ،جوش سے پوچھا” واہ میرے شیر ،کتنے بندے مار کر آیا ہے“

” ابا کسی کو نہیں مارا بلکہ میں اس کے گنجے دادا کو کنگھی دے آیا ہوں۔“ بڑے بیٹے نے ٹھونک کر جواب دیا۔

دلبر خان ،کوئٹہ

مزید :

لافٹر -