مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی ،جب چاہوں مسلم لیگ کی حکومت ختم کرسکتا ہوں : آصف زرداری

مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی ،جب چاہوں مسلم لیگ کی حکومت ختم کرسکتا ہوں : آصف ...
مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی ،جب چاہوں مسلم لیگ کی حکومت ختم کرسکتا ہوں : آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی رہے اور جمہوری سفر جا ری رہے مگر یہ ہمیں مجبورکررہے ہیں کہ ہم جمہوریت کا سفر پورانہ کریں، جب چاہوں میں انہیں اقتدار سے الگ کر سکتا ہوں اور مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی ، اس ملک کو صرف جاتی امرا سے خطرہ ہے اور یہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک میں ہوں اس ملک کو کمزور نہیں ہونے دوں گا۔
مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک یاد ہیں وہ پھول جو میرے خلاف چھوٹے میاں صاحب جھڑتے تھے،  میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ حکومت مدت پوری کرے ، لیکن میں انہیں یہ بتا دوں کہ میں جب چاہوں انہیں نکال سکتا ہوں ،  آمروں کی نشانیوں کا آج بھی ہم مقابلہ کر رہے ہیں ، اس ملک جنرل ضیاءالحق اور اس کی باقیات نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے مجیب الرحمان بنایا جارہا ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا واسطہ پاکستان سے نہیں بلکہ ان کا واسطہ صرف جاتی امرا سے ہے، میں انہیں بتا دوں کہ ہمارا جینا ، مرنا صرف اور صرف پاکستان ہے اور یہ ملک ہے تو ہم بھی ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  اگر میری آنکھوں سے آنسو نکلتے ہیں تو وہ پاکستان کی خاطر نکلتے ہیں اور میرا دل بھی صرف اپنی دھرتی کے لئے دکھتا ہے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کانعرہ لگایاجبکہ انہوں نے ملک کو مقروض کردیاہے،میں ساری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ماڈل ٹاﺅن اور زینب کو انصاف دلا کر دم لیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -