جرمنی،کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ

جرمنی،کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ
جرمنی،کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(صباح نیوز)جرمنی نے اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے سینٹرل بونڈس بینک نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ کرنسی کے ملکی ذخیرہ میں چین کی کرنسی یوآن(رینبی)کو اس کا بڑھتا ہوا استعمال دیکھتے ہوئے شامل کیا جا رہا ہے۔بینک نے کہا کہ ان کے بورڈ نے گزشتہ سال جولائی میں رینبی پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ اس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت ہے۔ بینک نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب سے اور کتنی تعداد میں چینی کرنسی کو خریدے یا اپنے ذخائر میں شامل کرے گا؟۔
دوسری جانب بونڈس بینک کے بورڈ کے رکن جواکم ورملنگ نے کہا کہ ہم کرنسی ریزرو کے فائدوں اور نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جائزہ معمول پر لیتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ بینک نے امریکی ڈالر اورجاپانی ین کے علاوہ آسٹریلین ڈالر پر بھی 2013 سے سرمایہ کاری شروع کر دی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بزنس -