لندن میں سعودی بادشاہ کے بھتیجے کی ’کٹائی‘، 2 دانت تو ڑ دئیے گئے کیونکہ۔۔۔

لندن میں سعودی بادشاہ کے بھتیجے کی ’کٹائی‘، 2 دانت تو ڑ دئیے گئے کیونکہ۔۔۔
لندن میں سعودی بادشاہ کے بھتیجے کی ’کٹائی‘، 2 دانت تو ڑ دئیے گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تو شاید کسی کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آ سکتی کہ شاہی خاندان کے کسی فرد کی جانب آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن برطانیہ میں ایک سعودی شہزادے کو سرعام پکڑ کی اتنی پھینٹی لگائی گئی کہ بیچارے کے دانت ٹوٹ گئے۔
میل آن لائن کے مطابق یہ معاملہ وسطی لندن کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والی لڑائی سے شروع ہوا، جس کے دوران ایک امیر کبیر عرب شخصیت کے بیٹے نے سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے کو مار مار کر اس کے دو دانت توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ وسطی لندن کے نائٹ کلب کرک لی سوئر میں پیش آیا جہاں شروع ہونے والی لڑائی نائٹ کلب سے نکل کر سڑک پر بھی آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ سعد الفداری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سعودی فرمانروا کے بھتیجے عبدالعزیز السعود کا تعاقب کیا سڑک پر روک کر انہیں پیٹا۔ نائٹ کلب میں جھگڑا ہونے کے بعد انتظامیہ نے الفداری کو وہاں سے جانے کو کہا تھا جس کے بعد اس نے ساتھیوں کے ہمراہ باہر آکر پرنس السعود کو پکڑلیا۔ حملہ آوروں نے پرنس السعود کو مار مار کر سڑک پر گرادیا اور ان کے چہرے پر ٹھڈے مارتے ہے جس کے باعث ان کے دو دانت ٹوٹ گئے، آنکھوں اور ناک پر بھی زخم لگے اور چہرہ بھی لہو لہان ہوگیا۔


پولیس کو معاملے کی خبر ہوئی تو حملہ آوروں کا تعاقب کیا گیا اور جلد ہی الفداری اور اس کے ایک ساتھی العنیزی کو پکڑلیا گیا۔ الفداری کی شرٹ خون آلود تھی اور اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ حملے کا نشانہ بنا ہے لیکن سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ وہ خود حملہ آور ہے۔