جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروفیشنل فوجی ہیں، آرمی چیف کی سلیکشن نواز شریف نے کی: شاہد خاقان عباسی

جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروفیشنل فوجی ہیں، آرمی چیف کی سلیکشن نواز شریف نے ...
جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروفیشنل فوجی ہیں، آرمی چیف کی سلیکشن نواز شریف نے کی: شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہ ایک پروفیشنل فوجی ہیں جبکہ ان کی سلیکشن سابق وزیراعظم نواز شریف نے کی تھی ۔
نجی ٹی وی ' 92نیوز ' کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو وزیراعلی اسمبلی توڑے گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی اور مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اسمبلی توڑنے کی ہمت کریں گے کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کا سیاسی سفر ختم ہو جائے گا جس کی وجہ سے وہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں15کروڑ کا نقصان ہر روز اٹھانا پڑ رہا ہے جس کو ختم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -