برازیلین سفیر کا دورہ کوئٹہ، مقامی تاجر نے طلبہ کیلئے ایسی انگریزی بول کر سکالر شپ کا مطالبہ کردیا کہ آپ ہنس ہنس کر بے حال ہونے کے بعد تاجر کے جذبے کو سلام پیش کریں گے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں عام لوگ اردو یا مقامی زبان سے بخوبی واقف ہوتے ہیں لیکن جب بات انگریزی کی آئے تو پڑھے لکھے لوگوں کے منہ سے بھی شگوفے پھوٹ جاتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ برازیلین سفیر کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔
برازیل کے پاکستان میں تعینات سفیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور چیمبر آف کامرس کے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک تاجر کی جانب سے برازیلین سفیر سے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں درخواست کی گئی کہ بلوچستان کے طلبہ کو سکالر شپس دی جائیں۔ سوشل میڈیا پر کوئٹہ کے تاجر اور برازیلین سفیر کے مابین ہونے والے مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نہ صرف تاجر کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی کا لطف اٹھا رہے ہیں بلکہ تاجر کے بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے کے انداز کو بھی پسند کر رہے ہیں۔ بظاہر تو اس ویڈیو میں بولی جانے والی انگریزی ہنسی کا سامان پیدا کرتی ہے لیکن تاجر کے جذبے کی داد نہ دی جائے تو یہ نا انصافی ہوگی۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔