ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات)کا دن کیسا رہے گا ؟
حمل
17جنوری جمعرات۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔
ثور
17جنوری جمعرات۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔
جوزا
17جنوری جمعرات۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے جس سے تمام دن طبیعت ہشاش بشاش رہے گی۔
سرطان
17جنوری جمعرات۔ مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔
اسد
17جنوری جمعرات۔ گزشتہ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔حسب حیثیت سواری میسر آسکے گی۔
سنبلہ
17جنوری جمعرات۔ کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لہٰذا ایسی نوبت ہی نہ آنے دیں جس سے پریشانی ہو۔
میزان
17جنوری جمعرات۔ اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے عزیز و اقارب کے ساتھ چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔
عقرب
17جنوری جمعرات۔مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
قوس
17جنوری جمعرات۔ فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک شبہات کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں ۔صحت جسمانی کا ہر لحاظ سے خیال رکھیں۔
جدی
17جنوری جمعرات۔ کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزامجی سے کام لیں۔سفر کے دوران احتیاط لازم رکھیں ۔
دلو
17جنوری جمعرات۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔صحت میں بہتری محسوس ہوگی۔
حوت
17جنوری جمعرات۔ ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں ورنہ پریشانی ہو سکتی ہے۔