آئی ایم ایف کیساتھ تاخیربرتنے سے حالات مزیدمشکل ہورہے ہیں:ماہر معیشت حفیظ پاشا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سیکرٹری خزانہ و ماہر معیشت حفیظ پاشانے کہاہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ تاخیربرتنے سے حالات مزیدمشکل ہورہے ہیں، حکومت کے متضاد بیانات سے مارکیٹ میں غیریقینی پھیلی ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہاہے کہ دوست ممالک سے جوقرضہ ملا اس سے ہمیں کچھ وقت ملا ہے، امپورٹ ایکسپورٹ کافرق آپ کوترجیحی بنیادپرکم کرناہوگا، تجارتی خسار ے میں پہلے 6 ماہ میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ قرضہ جات ہمیں زیادہ سے زیادہ 4 سے 5 ماہ سپورٹ دیں گے، آئی ایم ایف نہ جانے سے مشکل ایڈجسٹمنٹ کرناپڑےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے متضادبیانات سے مارکیٹ میں غیریقینی پھیلی ہے،آئی ایم ایف کیساتھ تاخیربرتنے سے حالات مزیدمشکل ہورہے ہیں۔