صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کل پنجاب یونیوسٹی میں تقریب میں شرکت کرینگے

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کل پنجاب یونیوسٹی میں تقریب میں شرکت کرینگے

لاہور(لیڈی رپورٹر)) صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز جمعہ کو پنجاب یونیوسٹی میں آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کے نقد انعام تقسیم کریں گے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمداختر تقریب کی صدارت کریں گے۔کل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کے دوسرے سالانہ مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ٹیم ٹرافی اور ایک لاکھ روپے انعام جیتا جبکہ جی سی یونیورسٹی لاہور اور فیصل آباد کو مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور پچاس ہزار کیش ایوارڈ ملے گا۔

سکول کیٹگری میں دی پنجاب سکول اور گریژن اکیڈمی سرور شہید کمپس نے مشترکہ طور پر ٹیم ٹرافی اور ایک لاکھ روپے انعام انعام کے لئے کوالیفائی کیا۔ واپڈا ہائی سکول شالامار اور دانش سکول بوائز چشتیاں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے سالانہ مقابلے پنجاب ہائر ایجوکشن کمیشن ،پنجاب یونیورسٹی ، دی ایجوکیشنسٹ اور نیب نے مشترکہ طور پر ادارہ تعلیم و تحقیق میں منعقد ہوئے ۔ تمام صوبوں اور کشمیر سے 350اداروں کے۰۰۵۱سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4