پرو فیسر ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت

پرو فیسر ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(لیڈی رپورٹر)نامور شاعر،ادیب اور محقق اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ فارسی کے ممتا ز پرو فیسر ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی گزشتہ روز 84سال کی عمر میں قضائے الہیٰ سے وفات پاگئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر ظہیر ایک عظیم استاد اور رہنما تھے ،ان کی جی سی یونیورسٹی کے لیے پانچ دہائیوں پر مشتمل خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی تنخواہ مستحق بچوں کی فیس کے لیے جی سی یو اینڈو منٹ فنڈ ٹرسٹ کو عطیہ کر رہے تھے۔ پروفیسر ظہیر احمد صدیقی اسلام، تاریخ اور فارسی ادب پر 60سے زائد کتب کے مصنف بھی تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4