حکومت مثبت سوچ سے عاری ‘ سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ‘ عقیل نجم ہاشمی

حکومت مثبت سوچ سے عاری ‘ سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ‘ عقیل نجم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)منفی سیاسی رویوں نے ملکی شہرت اورسیاسی قیادت کوبدنام کررکھا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف سیاسی انتقام کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارمیئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ،(بقیہ نمبر66صفحہ7پر )

سعد رفیق ،پرویز رشید اوردیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام حیران ہیں کہ حکومت تعمیراتی اور مثبت سوچ سے عاری اور ملکی حالات کو از خود غیر تسلی بخش ظاہر کررہی ہے۔حکومت ملکی تعمیروترقی کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر زور دیے ہوئے ہے۔لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف تمام تر حربے استعمال کرنے کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ثابت کرنے میں ناکام ہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت تمام منفی رویوں اور الزامات کا بہادری سے سامنا کر کے بے قصورثابت اورسرخروہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ماضی میں بھی طیارہ اغواء یا ہائی جیک جیسے جھوٹے کیس بنائے گئے اور آج بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف سازشوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت ماضی میں بھی سرخروہوئی تھی اور ان مقدمات کا سامنا بہادری سے کرکے سرخرو ہوں گے۔ایسے اوچھے مقدمات سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
میئر بہاولپور